رجسٹرارسپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر اعتراضات لگا دیے - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Tuesday, January 31, 2023

رجسٹرارسپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کی درخواست پر اعتراضات لگا دیے

 


نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر تحریک انصاف کی درخواست واپس کر دی۔اعتراض لگایا گیا کہ تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی تعیناتی کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کی جانب سے عوامی اہمیت اور بنیادی حقوق کے کسی معاملے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا اور اسد عمر نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔

اعتراض میں یہ بھی کہا گیا کہ آرٹیکل 248 کے تحت وزیر اعلیٰ کو فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست کی تیاری میں غیر مناسب زبان کا استعمال کیا گیا۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad