عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مارنے کی کوشش کی جارہی ہے، شیخ رشید - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, January 6, 2023

عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مارنے کی کوشش کی جارہی ہے، شیخ رشید

 


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ شید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی گئی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟ یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مار دیا جائے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن گداگری کا ماہر نواز شریف خاندان، آصف زرداری ناکام ہوچکے، کابل والے بھی کہہ رہے ہیں کہ یہ ٹک ٹاکر کہاں سے آگئے؟ ان کی شکل ٹی وی پر آتی ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان لوگوں نے عمران خان کو جان سے مارنے کی کوشش کی، عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں تو کیا آپ کے والد کے پٹاخے لگے؟ یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ عمران خان کو سلو پوائزن دے کر مار دیا جائے، 14 جماعتوں کی سیاست ختم ہوگئی اب ان کرپٹ اسمبلیوں میں عمران خان نہیں بیٹھے گا، عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید اسی اسمبلی میں نہیں بیٹھوں گا جہاں چور بیٹھے ہوں، اللہ تعالیٰ ملک کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے جلد نئے الیکشن ہوں گے۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad