وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ چوہدری سالک حسین نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق کی کمر میں خنجر گھونپنے والے نہ گھر کے رہے نہ باہر کے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پارٹی کو کالی بھیڑوں اور سازشیوں سے پاک کریں گے۔چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ سچ جیت گیا اور جھوٹ، فسطائیت ہار گئی، چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کا ہر کارکن متحد ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کی توقعات و امیدوں پر پورا اتریں گے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے پر فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر برقرار ہیں۔
No comments:
Post a Comment