استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Wednesday, December 21, 2022

استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آگئی


قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کیلئے کے پی ہاؤس میں پی ٹی آئی ممبران کی گنتی کے بعد انہیں اسمبلی پہنچایا جائے گا، شاہ محمود قریشی ارکان کو لے کر اسپیکر کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان ایک ساتھ اسپیکر کے روبرو مستعفی ہونے کی تصدیق کریں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کل کے پی ہاؤس اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر کے سامنے پیش ہونے سے پہلے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں اجلاس ہوگا، ارکان ممکنہ طور پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ جائیں گے۔

 پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران اسمبلی کو شرکت یقینی بنانے کیلئے پیغام پہنچا دیا گیا۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad