عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہی مقرر کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے اعتراضات عائد کئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کوئی جلدی نہیں جس کیلئے آج ہی سماعت کرنا ضروری ہو۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔
No comments:
Post a Comment