پی ٹی آئی کا لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، فیاض الحسن - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Thursday, October 6, 2022

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کو بہا لے جائے گا، فیاض الحسن


 فیاض الحسن کا کہنا  ہے کہ حکومت کیخلاف جو کچھ ہونے جارہا ہے وہ اسکے وہم وگمان میں بھی نہیں ہے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کا تاریخی لانگ مارچ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ رانا ثناء اللہ کی کھوکھلی بڑھکیں بند کروا دیگا، رانا ثناء اللہ جو صرف چھوٹی بڑھکیں مارتا اور دھمکیاں دیتا ہے اس کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 انہوں نے مزید کہا  کہ لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے خلاف جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں ہے۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad