ایک رکن قومی اسمبلی دوبارہ ایم این اے کا الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Thursday, October 20, 2022

ایک رکن قومی اسمبلی دوبارہ ایم این اے کا الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر

 


 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ایک ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا الیکشن کیسے لڑ سکتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو چارسدہ میں جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی اور انہوں نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک شخص رکن قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے،  آپ کا موکل کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں ؟کہاں ہیں یہ استعفے ؟ ڈیڑھ سو استعفے لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں۔

وکیل نے کہا کہ باقی استعفے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں، الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad