قیادت کی لسٹ میں نام شامل نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کے 2 رہنماؤں کو پولیس نےجلسے میں شرکت سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کےپشاور جلسے میں شرکت کیلئے جانیوالے صوبائی وزیر کریم خان کو پولیس نے روک لیا، کیونکہ ان کا نام قیادت کی جانب سے فراہم کی جانے والی لسٹ میں شامل نہیں تھا۔
کریم خان نے اس دوران کافی موبائل رابطے کئے، اور اس دوران پشاور پولیس اور کریم خان کے درمیان مذاکرات بھی ہوتے رہے ۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما گل بادشاہ کو بھی اسی وجہ سے پشاور پولیس نے پنڈال میں جانے سے روک دیا۔
No comments:
Post a Comment