سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, September 5, 2022

سنی اتحاد کونسل کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان


سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے جامعہ رضویہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں علما کرام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ 

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کونسل ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی بھرپور حمایت اعلان کرتی ہے، عمران خان کا اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی موقف قابل تحسین ہے۔

 صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہماری سیاسی اتحادی جماعت ہے، عمران خان دین کے لئے کام کرنے والے مجاہد ہیں، سنی اتحاد کونسل ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو بھرپور مارجن سے کامیاب کروائے گی۔ حلقہ این اے 108 میں خود ڈور تو ڈور کمپین کروں گا۔عابد شیر علی کو شکست دیں گے، عمران خان کی تمام حلقوں میں کامیابی یقینی ہے، 20 افراد کے قتل کا الزام دینے والے چودھری شیر علی نے رانا ثنا اللہ سے گٹھ جوڑ کرلیا ہے، امپورٹڈ حکومت نے عوام کو جینا دوبھر کر دیا ہے، عوام فوری طور پر عام انتخابات چاہتے ہیں۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad