دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف فتح کو سیلاب زدگان کے نام کردیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ وہ اس جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کرتے ہیں، انہی کی وجہ سے پورے میچ میں ٹیم نے سر نہیں جھکنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے خوب محنت کی اور یہ فتح ٹیم ورک کے نتیجے میں حاصل ہوئی۔اس میچ کے سٹار محمد نواز اور محمد رضوان ہیں لیکن خوشدل شاہ اور آصف علی نے بھی اپنا پورا حصہ ملایا۔پوری ٹیم نے ہی فتح کیلئے محنت کی۔
No comments:
Post a Comment