خبردار، اب نکاح نامے کیلئے ختم نبوت ﷺ والا فارم استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور قید بھی ہو سکتی ہے - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Sunday, August 7, 2022

خبردار، اب نکاح نامے کیلئے ختم نبوت ﷺ والا فارم استعمال نہ کرنے پر جرمانہ اور قید بھی ہو سکتی ہے

 


وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نکاح کیلئے ختم نبوت ﷺ پر ایمان کے حلف والا فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانےکی سزا ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ مولاناحنیف جالندھری نے ملاقات کی، جس میں سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ مولاناحنیف جالندھری نے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کی جانب سے نکاح نامے میں ختم نبوتﷺ والے حلف نامےکی شق شامل کرنےکے اقدام کو سراہا اور کہاکہ مذہبی رواداری، ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کیلئے ہدایات دے دی ہیں، نئےفارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانےکی سزا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ  کیلئے علماء کےکردار کے معترف ہیں، علما کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad