شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 فوجی جوان شہید - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 8 اگست، 2022

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ، 4 فوجی جوان شہید


شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کے نتیجے میں 04 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر خود کش حملہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں چار فوجی شہید ہوگئے ۔ حساس اداروں نے خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
 آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہداء میں لانس نائیک شاہ زیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم  شامل ہیں، لانس نائیک سجاد شہید کی عمر 26 سال اور تعلق غزر سے ہے جبکہ سپاہی عمیر شہید کی عمر 25 سال اور تعلق کوہاٹ سے ہے، اسکے علاوہ سپاہی خرم شہید کی عمر تیس سال اور تعلق نارووال سے ہے اور شہید لانس نائیک شاہ زیب کی عمر بائیس سال اور تعلق مانسہرہ سے تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad