نواز شریف کی واپسی اب دنوں یا ہفتوں کی بات ہے: ن لیگی رہنما - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 8 اگست، 2022

نواز شریف کی واپسی اب دنوں یا ہفتوں کی بات ہے: ن لیگی رہنما

 


مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے نے عمران خان کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا عمران خان کی دیانتداری اور سچائی کے بارے میں تمام دعوے اور کہانیاں اس فیصلے کے بعد ماضی کے قصے بن گئے ہیں۔ عمران خان کو آنے والے دنوں میں قومی سیاست میں نہیں دیکھ رہا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ن لیگ کے قائد نواز شریف کی ملک کی واپسی اب دنوں یا ہفتوں کی بات ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad