پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور، فواد چوہدری نے حکمرانوں کو "احمق" قرار دے دیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Thursday, July 28, 2022

پی ٹی آئی کے 11 ارکان کے استعفے منظور، فواد چوہدری نے حکمرانوں کو "احمق" قرار دے دیا

 
 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہونے پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا ردِ عمل بھی آگیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا "ایسے احمق حکمران پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئے، ملک میں بحران کم کرنے کی بجائے سوچ یہ ہے کہ بحران بڑھایا جائے اس سے لگے گا ہم  اینٹی اسٹیبلشمنٹ  ہیں اور ہمیں ووٹ ملے گا،  یہ وہ احمق ہیں جو گڑھے میں گر گئے ہیں اور بجائے باہر نکلنے کی کوشش کے گڑھا اور گہرا کھود رہے ہیں۔"


خیال رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 اراکینِ قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرکے مراسلہ الیکشن کمیشن کو بھجوادیا ہے۔جن ارکان کے استعفے قبول کیے گئے ہیں ان میں علی محمد خان(NA-22)، فضل محمد خان(NA-24)، شوکت علی(NA-31)،فخر زمان خان(NA-45)، فرخ حبیب(NA-108)، اعجاز احمد شاہ(NA-118)، جمیل احمد خان(NA-237)،محمد اکرم چیمہ(NA-239)، عبدالشکور شاد(NA-246) کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین ارکان ڈاکٹر  شیریں مزاری اورشندانہ گلزار خان کےاستعفے بھی قبول کیے گئے ہیں۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر نے استعفے آئین پاکستان کے  آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے منظور کیے۔پی ٹی آئی کے مبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔




1 comment:

  1. Himachal Pradesh School Education Board, Department of Elementary Education Dharamshala and the State Elementary Education Primary School Subject experts have designed and introduced the HP Board STD-1 Question Himachal Pradesh Board Model Paper Paper 2023 Pdf with sample answers for Hindi Medium, English medium and Urdu Medium students studying in SCERT & NCERT Syllabus Government & Private Schools of the state.

    ReplyDelete

Post Top Ad