سعودی عرب کا ایل پی جی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 12 جون، 2022

سعودی عرب کا ایل پی جی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں سے متعلق بڑا فیصلہ

 

سعودی عرب نے اعلان کیا ہےکہ اب مملکت میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور مٹی کے تیل کی قیمتوں پر ہر سال نظر ثانی کی جائے گی۔

سعودی پیٹرولیم وگیس کمپنی آرامکو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے سلینڈر اور مٹی کے تیل کی قیمتیں اب سالانہ بنیادوں پر متعین کی جائیں گی۔آرامکو کے مطابق ایل پی جی اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق 11 جون 2022 سے ہوگیا ہے اور مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین حکومتی طریقہ کار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر کیا جائےگا۔
آرامکو کی جانب سے اس وقت مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 0.81 ریال (تقریباً 43.98 پاکستانی روپے) اور فی کلو  ایل پی جی 0.90 ریال (تقریباً 48.86 پاکستانی روپے)مقرر ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad