پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مسیحی برادری کے احتجاج اور عثمان ڈار کی گرفتاری کے بعد جلسے کا مقام سی ٹی آئی سے تبدیل کرتے ہوئے وی آئی پی گراونڈ کر دیا گیاہے، بلااجازت جلسہ کرنے پر پولیس کی جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں عثمان ڈار سمیت متعدد پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا گیا، صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب عمران خان خود بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے ہر صورت سیالکوٹ جانے کا اعلان کر دیاہے،
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری حکومت نےکبھی انکا کوئی جلسہ،دھرنا یا ریلی وغیرہ نہیں روکی کیونکہ ہم جمہوریت سےمخلص ہیں۔ میں آج سیالکوٹ میں ہوں گا اور اپنےتمام لوگوں کو ہدایات دے رہا ہوں کہ باہرنکلیں اور بعدازنمازِعشاءاپنےشہروں/علاقوں میں اس فسطائی امپورٹڈحکومت کیخلاف احتجاج کریں۔
No comments:
Post a Comment