.مریم سے متعلق عمران خان کی گفتگوپرزرداری کا ردعمل سامنے آگیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 20, 2022

.مریم سے متعلق عمران خان کی گفتگوپرزرداری کا ردعمل سامنے آگیا

 


سابق صدر آصف علی زرداری نے  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے متعلق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نازیبا زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

آصف علی زرداری کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ‘جن عزت داروں کے گھروں میں مائیں بہنیں ہوں وہ ایسی زبان استعمال نہیں کرتے’۔

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘خدارا اس سیاست میں اتنے نیچے نہ گر جاؤ۔
سابق صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ مائیں، بہنیں بیٹیاں سب کی سانجی ہوتی ہیں، یہ ہی پیغام بی بی شہید چھوڑ کر گئی ہیں۔

خیال رہے کہ ملتان جلسے سے خطاب میں عمران خان نے ’مجھے کسی نے سوشل میڈیا پر تقریر بھیجی، مریم تقریر کر رہی تھی کل، اس میں اتنی دفعہ اور اس جذبے سے اور اس جنون سے میرا نام لیا کہ میں اس کو کہنا چاہتا ہوں کہ مریم دیکھو تھوڑا دھیان کرو تمہارا خاوند ہی ناراض نہ ہوجائے جس طرح تم بار بار میرا نام لیتی ہو’۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad