پی ڈی ایم میں اختلافات، ن لیگ کا جے یو آئی کو بڑا انکار - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Saturday, May 14, 2022

پی ڈی ایم میں اختلافات، ن لیگ کا جے یو آئی کو بڑا انکار

 

مسلم لیگ (ن) نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ جمعیت علمائے اسلام کو دینے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) صدر مملکت اور گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدوں کی امیدوار تھی تاہم مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی بھی گورنر خیبر پختونخوا کے عہدے کی امیدوار تھی تاہم پیپلز پارٹی کو آئینی عہدے ملنے کی وجہ سے (ن) لیگ نے انہیں بھی یہ عہدہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

یادرہے کہ صدر مملکت کے عہدے کیلئے پی ڈی ایم کی تین بڑی پارٹیوں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad