گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق وزیر اعظم ایڈوئس پر صدر مملکت نے جواب بھجوا دیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Saturday, May 21, 2022

گورنر پنجاب کی تقرری سے متعلق وزیر اعظم ایڈوئس پر صدر مملکت نے جواب بھجوا دیا



صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم گورنر پنجاب کی تقرری کے بارے میں اپنی ایڈوئس پر نظر ثانی کریں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اب بھی گورنر کے عہدے پر فائز ہیں، نئی تقرری کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 101 (2) کے تحت گورنر صدر کی خوشنودی تک عہدے پر فائز رہے گا، موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ موجودہ گورنر اپنے عہدے پر برقرار رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے خط اور رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں اراکین ِپنجاب اسمبلی کی وفاداریاں بدلی گئی، پنجاب میں غیر قانونی طریقے سے اکثریت حاصل کر کے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی خلاف ورزی کی گئی۔صدر مملکت نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات سے پنجاب میں گورننس کے سنگین مسائل پیدا ہوئے، صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 17 مئی کے  فیصلے سے گورنر کے اصولی موقف کی توثیق ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 20 مئی کے فیصلے سے  بھی گورنر پنجاب کا موقف مزید مستحکم ہوا، الیکشن کمیشن نے 25 اراکین صوبائی اسمبلی کے انحراف ، وفاداریاں بدلنے کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے وفاداریاں بدلنے کو ووٹر اور پارٹی کی پالیسی کو دھوکہ دینے کی بدترین شکل کہا، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق منحرف ہونے والے 25 ایم پی اے پنجاب اسمبلی کے رکن نہیں رہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے مطابق نئے گورنر پنجاب کی تقرری کی ایڈوائس پر نظر ثانی کریں۔



1 comment:

  1. The Haryana Open School Class X Previous Question Paper 2023 will be available shortly on the HOS Board's official website. Dear all Haryana Open School Board Secondary students, go to the website below and input your Syllabus number to download your HOS Class 10th Previous Question Paper 2023 once it is officially published. Note We will shortly provide a direct link to the HOS 10th Class Model Question Paper 2023. HOS 10th Model Paper 2023 The Haryana Open School-Welcome to the Haryana Board of School Education Haryana held the 10th Class test on April. Over a lakh students took part in the examination. All students are eagerly anticipating the release of the HOS Board Class 10 Previous Question Paper 2023.

    ReplyDelete

Post Top Ad