شہباز حکومت کی اپنے کیسز ختم کرنے کی تیاریاں، چیئرمین نیب کا مجوزہ نام سامنے آ گیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 27, 2022

شہباز حکومت کی اپنے کیسز ختم کرنے کی تیاریاں، چیئرمین نیب کا مجوزہ نام سامنے آ گیا

 

چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت کا آغازہوگیاہے، اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف سے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع  کے مطابق نئے چیئرمین نیب کیلئے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد،سابق چیئرمین نیب قمر الزماں اور سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ناموں پرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کسی ریٹائرڈ جج کی بجائے ریٹائرڈ بیورو کریٹ کو چیئرمین لگانے پر غور کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر سے مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے ان مجوزہ ناموں پراتحادی جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا ہے، راجہ ریاض نے کہا کہ 2 جون سے قبل چیئرمین نیب کا تقرر کرلیں گے۔ابھی کوئی نام فائنل نہیں ہوا تاہم یہ سارے  عزت دار لوگ ہیں۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ ان مجوزہ ناموں میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad