وزیر اعظم نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 27, 2022

وزیر اعظم نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

 

قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 ارب روپے سے نئے ریلیف پیکج کا آغاز کر رہے ہیں، فوری طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندان کو 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ آبادی پر مشتمل ہیں، یہ امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مالی امداد کے علاوہ ہے، آئندہ مالی سال کے لیے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے میں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا مشکل فیصلہ قوم کو مشکل سے نکالنے کے لیے اہم ہے، ہم نے دل پر پتھر رکھ کر گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک سے لے کر ترقی یافتہ ممالک اس شدید معاشی صورتِ حال سے دوچار ہیں، گزشتہ حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرولیم پر سبسڈی کا اعلان کیا

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad