عمران خان کی تحریک سے حکومت بوکھلا گئی، مریم نواز کا اداروں سے بڑا مطالبہ - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Tuesday, May 31, 2022

عمران خان کی تحریک سے حکومت بوکھلا گئی، مریم نواز کا اداروں سے بڑا مطالبہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے، جسے روکنا جہاد ہے ، وہ اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے، اداروں سے پوچھتی ہوں کہ کیا عمران خان کو کھلی چھٹی ملے گی؟

مری میں خیبرپختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ممبران سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا  کہ میرا وطن اس وقت بہت مشکل میں ہے، گزشتہ کئی سالوں میں معیشت پر کاری ضربیں لگیں، عمران خان آئی ایم ایف کے ہاتھوں پاکستان کو گروی رکھ کر گیا، قسم کھا کر کہتی ہوں پاکستان کی معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے،اس کو روکنا جہاد ہے، یہ اتنا نالائق تھا کہ دوست ممالک کو دشمن کی صف میں پھینک دیا، ترکی کے سارے منصوبے تعطل کا شکار ہیں،ترکی کی بزنس کمیونٹی عمران خان سے ناراض ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے بیان دیا کہ صوبےکی فورس کو استعمال کروں گا، وزیراعلیٰ کے بیان کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، اس مسلح جدوجہد کا مقصد کیا ہے؟ جن دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد ہوا انہوں نے سیاسی نقاب نہیں اوڑھا ہوا تھا، عمران خان دہشتگروں سے بھی زیادہ خطرناک ہیں کیونکہ اس نے سیاسی جماعت کا نقاب اوڑھا ہوا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پوچھتی ہوں کیا ایسے دہشت گرد کو کھلی چھٹی ملے گی جو خود اپنی دہشت گردی کا اعتراف کررہا ہے، ہم نیا ردالفساد آپ کے خلاف لانچ کریں گے۔


مریم نواز نے کہا کہ اگر یہ جہاد ہے تو عمران خان کے بچے کہاں ہیں، وہ بھی مسلمان ہیں، جہاد میں آئیں اور صف اول میں کھڑے ہوں، اپنے بچوں کو بھی بلواؤ اور جہادیوں کی فرنٹ لائن میں کھڑا کرو، جہاد ہے تو خود آپ پر بھی فرض ہے، جہاد تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ میں اس نمبر کو ڈھونڈ رہا ہے جو بدل گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دیتا رہاکہ مجھے بچا لو، یہ عدلیہ میں ایک ثاقب نثار کو ڈھونڈ رہا ہے، اس نے ہراس شخص کو ڈسا  جس نے اس پر  احسان کیا،امریکہ کو  للکارنے والا گرفتاری کے ڈر سے خیبر پختونخوا میں چھپ کر بیٹھا ہے۔


 

1 comment:

  1. The Kerala 9th Textbook 2023 will be announced by the Education Minister in the official website, lakhs of candidates are waiting to Download their Kerala 9th Textbook 2023 for those candidates are Kerala 9th Textbook 2023 requested to stay tune to Official web or give your mail id in our blog and get subscribed and get Kerala 9th Textbook 2023 update directly to your mail freely.

    ReplyDelete

Post Top Ad