نیب قوانین میں ترمیم، عمران خان کا واضح ردعمل سامنے آ گیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Tuesday, May 31, 2022

نیب قوانین میں ترمیم، عمران خان کا واضح ردعمل سامنے آ گیا


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) بل میں ترمیم بنیادی طور پر این آر او ہے۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا  کہ وزیر اعظم شہباز شریف فرینڈلی پراسیکیوٹر کے ذریعے اپنے کیس کے حوالے سے ریکارڈ تبدیل کررہا ہے، اور وزیراعظم اپنے اور خاندان کے منی لانڈرنگ کیسز میں مداخلت کی کوشش کررہا ہے۔


پی ٹی آئی چیئرمین کا  مزید کہنا تھا  کہ ایف آئی اے نے وزیراعظم کی ایما پر ضمنی ریفرنس کیلئے چالان واپس لے لیا، صاف ہے کیس تباہ کرنے کیلئے چالان واپس لیا گیا تاکہ اسے بدلا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کو معاملے کا از خود نوٹس لینا چاہیے، عدالت عظمیٰ منصفانہ ٹرائل کیلئے سیاست دانوں کے تمام میگا کیسز پر مانیٹرنگ جج لگائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ بتاتا ہے کہ کیسے چور سسٹم کا استحصال اور رد و بدل کر رہے ہیں، 5 ماہ گزر گئے ایف آئی اے عدالت فرد جرم عائد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔


انہوں نے کہا کہ نیب بل میں ترمیم بنیادی طور پر این آر او ہے، نیب بل میں ترمیم پاکستان میں کرپشن کیخلاف مہم کو تباہ کرے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کے تمام کیسز بند کردئیے جائیں گے، میگا کرپشن کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔


 

1 comment:

  1. Greetings, Kerala students Here is the most recent information and updates from the Kerala Government's General Education Department, as well as links to their official website. Kerala Pradesh Board will release the SSLC/THSLC Exam Question Paper 2023 as soon as possible. Kerala THSLC Exam Pattern 2023 Students in Kerala are anticipating the release of Kerala Board Question Paper 2023 for the SSLC/THSLC examination, as well as Kerala Class 10th Question Paper 2023, Kerala 10th Model Paper 2023, and SSLC Model Paper 2023. The Kerala Board of Secondary Education 10th Model Paper 2023 will be published online.

    ReplyDelete

Post Top Ad