سابق وزیراعلی عثمان بزدارکا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 20, 2022

سابق وزیراعلی عثمان بزدارکا الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا


سابق وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بےشک اللہ الحق ہے، اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب سے تحریک انصاف کے 25 ارکان کے ڈی سیٹ کرنے کے فیصلے پر سابق وفاقی وزیر اسد عمرنے کہا کہ الیکشن کمیشن کےفیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، 25منحرف راکین ڈی سیٹ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 25منحرف راکین سے اظہار ہمدردی کرسکتا ہوں، پیٹرول کی قیمت کے تعین کے لیے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکا کہا گیا، معیشت بیٹھ گئی ہے، معاشرے میں غیر یقینی صورتحال ہے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دیر آید درست آید۔ بالاخر الیکشن کمیشن نے لوٹوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا دیا، پی ٹی آئی منحرف اراکین ڈی سیٹ، جعلی وزیراعلیٰ صاحب، شیروانی واپس لٹکانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔


 

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad