بھارت میں دھات سے بنی پراسرار مبینہ خلائی گیندیں زمین پر آ گریں، شہری پریشان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Monday, May 16, 2022

بھارت میں دھات سے بنی پراسرار مبینہ خلائی گیندیں زمین پر آ گریں، شہری پریشان

 


بھارت میں دھات سے بنی  پر اسرار گیندیں  آسمان سے گریں جس سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل  ریاست گجرات کے علاقے بھالج، کھمبو لاج اور رام پورہ  میں رہائشیوں کو  آسمان سے گرنے والی پراسرار  دھاتی گیندیں ملیں، جن کی ظاہری شکل نے گاؤں والوں کو حیران کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسمان سے دھاتی گیندیں گرتے ہی مقامی افراد زور دار آواز سن کر ممکنہ زلزلے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے،  تاہم باہر آتے ہی انہوں نے ان گیندوں کو دیکھا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے یہ گیندیں قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کرنے کیلئے فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی مدد لی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق پہلی بڑی سیاہ دھات گیند جو تقریباً 5 کلو وزنی گھنٹی کی طرح دکھائی دیتی تھی، سہ پہر  4:45 کے قریب  بھالج میں گری، اس کے بعد کھمبولاج اور رام پورہ میں بھی اسی طرح کے واقعات پیش آئے۔

گجرات پولیس کے مطابق  آسمان سے دھاتی گیندیں گرنے کے واقعات میں خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، تاہم گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ  گاؤں والوں کے مطابق یہ  گیندیں آسمان سے گری ہیں، ہمیں معلوم  نہیں ہے کہ یہ کس قسم کا خلائی ملبہ ہے؟


بھارتی میڈیا کے مطابق  پولیس  بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ممکنہ طور یہ پر کیا چیز ہو سکتی  ہے؟ تاہم اس بات کا فیصلہ فرانزک  لیبارٹری کی رپورٹ کے بعد ہی ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad