اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی ارشد شریف کی درخواست آج رات ساڑھے گیارہ بجے سماعت کیلئے مقرر کی تھی۔
صحافی ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں مقدمہ درج ہے، جو ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے باعث درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طیب حسین نامی نوجوان نے گزشتہ روز ارشد شریف کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔
دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی صابر شاکر پر بھی اداروں کیخلاف گفتگو کرنے پر میرپور خاص میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صابر شاکر پر مہران پولیس اسٹیشن میرپور خاص میں مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں 153، 505 اور 131 کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
عدالت نے حفاظتی ضمانت پیر تک منظور کرتے ہوئے صحافی ارشد شریف کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے، تب تک پولیس ارشد شریف کو گرفتار نہیں کر سکے گی۔
چیف جسٹس نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی تھی کہ وہ ارشد
شریف کی حاضری میں معاونت کریں۔
Class 12th/ HSC annual main final examination Model Paper 2023 will be released by the Manipur Council of Higher Secondary Education to all Manipuri, English medium government and private school students for the academic session of 2023. According to sources, COHSEM +2 Question Paper 2023 approximately two thousand students will sit for the first and second year annual exams, and they will begin looking for information on when the COHSEM class 12thHSC Model Paper 2023 will be released, what is the exact date of Manipur Board 12th Question Paper 2023 Download, and when the Manipur Board 12th Model Paper 2023 will be declared.
ReplyDelete