'عمران خان انکل اپنا پروگرام دو دن آگے کر لیں،میرے پاپا کو مودی مارنا چاہتا ہے، یاسین ملک کی بیٹی کی درخواست ،بیوی کی سسکیاں - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 23 مئی، 2022

'عمران خان انکل اپنا پروگرام دو دن آگے کر لیں،میرے پاپا کو مودی مارنا چاہتا ہے، یاسین ملک کی بیٹی کی درخواست ،بیوی کی سسکیاں

 

786786786786786786786786

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک  کی  صاحبزادی رضیہ سلطانہ نے کہاہے کہ 'عمران خان انکل اپنا پروگرام دو دن آگے کر لیں،کچھ نہیں ہو گا ،میرے پاپا کو مودی مارنا چاہتا ہے،پاپا کو بچانا ہے،عمران خان آپ پاپا کے دوست  ہیں ،ان کی مدد کریں۔ اس دوران مشعال ملک سسکیوں کے ساتھ روتی رہیں۔

786786786786786786786786

اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضیہ سلطانہ نے   اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  میرے پاپا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاپا یاسین ملک کشمیر کے لیڈر ہیں، میرے پاپا کشمیری ہیں اس لیے بھارت ان کو مارنا چاہتا ہے، میں اپنے پاپا کو بچانا چاہتی ہوں

786786786786786786786

یاد رہے کہ بھارت کی عدالت نے کئی ماہ سےبھارتی فورسز کی حراست میں موجود حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو  19 مئی کو دہشتگردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک کی سزا سے متعلق عدالت 25 مئی کو سماعت کرے گی۔

786786786786786786

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک نے گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسند سرگرمیوں سے متعلق کیس میں عدالت میں اپنے خلاف تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔ 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad