عمران کے دورہ روس کے بارے میں بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں اہم بیان دے دیا - Pak Jobs Bank

Latest Jobs, Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Friday, May 20, 2022

عمران کے دورہ روس کے بارے میں بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ میں اہم بیان دے دیا

 

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ روس کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو علم نہیں تھا کہ روس اور یوکرائن کے درمیان موجودہ تنازع کا آغاز ہوجائے گا، عمران خان کے دورہ روس پر پاکستان کو سزا دینا ناانصافی ہوگی۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے دنیا کی تمام ریاستوں کے ساتھ سرکاری اور سفارتی تعلقات ہیں، وزیر خارجہ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک سابق وزیراعظم کے دورہ روس کا تعلق ہے، میں عمران خان کا دفاع کروں گا۔

انہوں نے روس کا دورہ اپنی خارجہ پالیسی کے حصے کے طور پر کیا، کسی کو یہ خبر نہیں تھی کہ ماسکو پہنچنے کے بعد روس یوکرین پر حملہ کردے گا، بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو اس طرح کے بے گناہ اقدام کی سزا دینا انتہائی غیر منصفانہ اقدام ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان بالکل واضح حکمت عملی پر کام کررہا ہے، ہم کسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ اقوام متحدہ کے اصولوں پر قائم ہیں اور در حقیقت امن کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عسکریت پسندوں کے ساتھ لڑرہا ہے بلکہ نفرت انگیز تقریر اور انتہاء پسندی کو بھی شکست دینے کی کوشش کررہے ہیں۔


وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور عوامی سطح پر یہ اتفاق پایا جاتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا ہو یا فلسطین ہم دونوں مظلوم اقوام کی حمایت کرتے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad