اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکا گیا تو ،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Wednesday, May 11, 2022

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکا گیا تو ،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

 



عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’اگر ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو جن کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے ان کو ووٹ دینے کے حق سے روکا گیا تو میں سپریم کورٹ جاؤں گا اور ان کو یہ حق دلوا کر رہوں گا اور ساری دنیا میں اوورسیز پاکستانی بھی موجودہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا ’ہندوستان کے ساتھ تجارت کرنے کا موجودہ حکومت کا ایجنڈا ہندوستان کے 5 اگست کے آرٹیکل 35 اے اور 370 کے ناپاک فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے جسے پاکستانی اور کشمیری قوم کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرے گی

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad