اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

Saturday, May 21, 2022

اسپیکر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار کو طلب کیاہے، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اجلاس 30 مئی  کو طلب کیا گیاتھا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے اسمبلی کا اجلاس 30 کی بجائے 22 مئی کو طلب کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

یاد رہےکہ الیکشن کمیشن  نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس منظور  کرتے ہوئے 25 اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیاہے، جس کے بعد پنجاب میں اپوزیشن کاکہنا ہےکہ حمزہ  شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے، اس لئے  اسمبلی کا اجلاس  دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نجی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے عمران خان کا امیدوار ہوں،اگر عمران خان کہیں تو  وزیراعلیٰ منتخب ہونے  کے بعد آدھے گھنٹے میں اسمبلی تحلیل کر دوں گا۔

1 comment:

  1. As soon as the Bihar Intermediate Model Paper 2023 is released, it will be posted here. Students who took the Bihar intermediate 12th exam this year are anxiously awaiting their BSEB 12th Question Paper 2023, BSEB 2nd Inter Model Paper 2023 since the test has been over for three months and the board has yet to release Bihar 12th Blueprint 2023. Bihar 12th Exam Pattern The board has announced the BSEB intermediate Question Paper 2023 PDF, which is excellent news for Bihar inter students. The Bihar Intermediate Question Paper 2023 will be made public.

    ReplyDelete

Post Top Ad