پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کا امکان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 10 اگست، 2022

پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب کا امکان

 



پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے 11 سے 14 اگست تک صوبے کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 11 سے 14 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ملتان، میانوالی اور بہاولپور میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں 11 سے 14 اگست تک سیلاب کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق موسلا دھار بارشوں سے ملتان، سرگودھا، بہاولپور اور ڈی جی خان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کوہ سلیمان کے سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے، جس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق سیلابی علاقوں سے مویشیوں کے انخلا اور ان کیلئے چارے کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad