ہم امن کے داعی ہیں اور قوم نے بھی ہمارے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے، مراد سعید - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 10 اگست، 2022

ہم امن کے داعی ہیں اور قوم نے بھی ہمارے حق میں اپنا فیصلہ سنادیا ہے، مراد سعید


پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف امن کے داعی ہیں اور قوم نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ وہ امن چاہتی ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے گندے کھیل میں نہ گھسیٹا جائے کیونکہ آگ کو بجھانا مشکل اور بھڑکانا بہت آسان ہوتا ہے ۔مراد سعید نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت امریکہ سہولت کار، آلہ کار ہیں لیکن ہم قوم کسی کی جنگ کا ایندھن نہیں بننے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دی بلکہ ہم نے امن، بہترین معیشت اور لوگوں کو زندگیاں دی ہیں اور قوم اب امن چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا گیم ایکسپوز ہوگیا ہے، امریکا کی غلامی کرنی تھی، کرلی لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری جانوں کے نہیں کھیلا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رجیم تبدیل کرنے کا آپریشن ہوا کیونکہ عمران خان نے ڈرون حملے نہیں ہونے دیئے، عمران خان کے دور میں ایک بھی دہشتگردی کا واقعہ پیش نہیں آیا لیکن امریکہ کے اثر ور سوخ دوبارہ خطے میں لایا جا رہا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad