عمران خان نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹیں گرا دیں - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

پیر، 8 اگست، 2022

عمران خان نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹیں گرا دیں

 


قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

قومی وطن پارٹی کے صوبائی نائب صدر اور سوات کی اہم سیاسی شخصیت نصر اللہ خان ناصر نے ہفتے کے روز بنی گالا اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی او اپنے ساتھیوں اور عزیز و اوقارب سمیت تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر پارٹی قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر چترال کی اہم شخصیت اور چترال کے رسمی مہتر پرنس فتح الملک علی ناصر نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان نے ان سیا سی شخصیات کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی مفلر پہنائے۔

 نصرا للہ خان ناصر گزشتہ بارہ سالوں سے قومی وطن پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے، پرنس فتح الملک گزشتہ 5 سالوں سے جے یو آئی میں تھے


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad