بھارت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے، پاکستان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

بدھ، 10 اگست، 2022

بھارت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے، پاکستان


پاکستان نے 14 اگست کو بھارت میں ہولناک دن منانے کے شر انگیز اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے 14 اگست کو ہولناک دن منانے کی شرانگيزی کی شدید مذمت کی ہے، پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت آزادی سے متعلق واقعات پر سیاست کرنے سے باز رہے۔ اور بہتر مستقبل کيلئے قربانیاں دینے والوں کی يادوں کا احترام کيا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی سیکولر ازم دھوکا ثابت ہوچکا ہے، حقیقت میں آج کا ہندوستان ایک غیر اعلانیہ ہندو راشٹرا ہے، جہاں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ یا رواداری نہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ ہولناک دن منانے کا اقدام بی جے پی کے منقسم سياسی ايجنڈے کا حصہ ہے، مودی سرکار تاریخ مسخ کر کے عوام کے جذبات مجروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہندوستانی لیڈروں کو واقعی تکليف ہے تو مسلمانوں سميت اقليتوں کے حالات بہتر بنائيں، اور بہتر مستقبل کيلئے قربانیاں دینے والوں کی يادوں کا احترام کيا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad