لاہور پولیس کا ایکشن، ڈی جی پارلیمانی امور کو گرفتار کر لیا - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

ہفتہ، 21 مئی، 2022

لاہور پولیس کا ایکشن، ڈی جی پارلیمانی امور کو گرفتار کر لیا


پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل  سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو پولیس نے حراست میں لے لیا ۔

ڈی جی پارلیمانی امور  پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کے اہل خانہ کے مطابق پولیس نے  رات گئے  گھر پر  چھاپہ مارا۔  پولیس نے رائے ممتاز کو ان کی رہائش گاہ سے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی کا اجلاس آج  طلب کر رکھا ہے جس کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا ۔اس سے پہلے  یہ اجلاس 30 مئی  کو طلب کیا گیاتھا۔تاہم  اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی۔
واضح  رہےکہ الیکشن کمیشن  نے دو روز قبل  پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس منظور  کرتے ہوئے 25 ارکان کو ڈی سیٹ کردیا   جس کے بعد اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حمزہ  شہباز اب وزیراعلیٰ نہیں رہے اور اسمبلی کا اجلاس  دوبارہ طلب کرکے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad