فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، عمران خان - News Updates

Mechanical Engineering, Jobs,Cricket Live Match, News

Post Top Ad

اتوار، 22 مئی، 2022

فوج نیوٹرل ہے تو اب بھی نیوٹرل رہے، عمران خان


پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست پرامن ہے، ہمارے جلسوں میں ہر طبقے کے لوگ، خواتین آتی ہیں، یہ سیاست میں ہمارا حقیقی آزادی کی طرف جہاد ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فوج نیوٹرل ہیں تو وہ اب بھی نیوٹرل رہیں۔
 ..یہ بھی پڑھیں
ان کا کہنا تھا کہ وہ پشاور سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کریں گے اور 25 مئی کو دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر سب کا منتظر ہوں گا، ہمارے پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی کارروائی کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ  فوج نے کہا تھا کہ وہ نیوٹرل ہیں اگر وہ نیوٹرل تھے تو اب بھی نیوٹرل رہے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ عوام سمیت ہر شعبے کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ہر طبقے سمیت سابقہ فوجیوں کو بھی اس آزادی کی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad